بالی ووڈ کی سینئر نامور اداکارہ ریکھا نے ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچّن کی پینٹنگ کے پاس اپنی تصویر بنوانے سے گریز کیا اور اس جگہ کو ’‘ ڈینجر زون‘ قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق، اداکارہ ریکھا کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ریکھا مشہور بھارتی فوٹوگرافر دبو رتنانی کے ایک ایونٹ کا حصہ بنی ہیں اور ایونٹ میں ان کے ساتھ فوٹوگرافر کی بیٹی بھی موجود ہیں۔
اداکارہ ریکھا ایک ایک کر کے ان تصاویر کے ساتھ فوٹو سیشن کے دوران تصویر بنواتی مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔
via ytCropper
جیسے ہی ریکھا بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی تصویر تک پہنچتی ہیں ،اسی لمحے وہاں سے ڈینجر زون کہتی ہوئیں واپس پلٹ جاتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اِس سے پہلے بھی ایک بار ریکھا نے امیتابھ بچن کے پوسٹر کے ساتھ تصویر بنوانے سے گریز کیا تھا۔
واضح رہے کہ ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچّن بہت سی مشہور بھارتی فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں اور اُن کی جوڑی کو مداح خوب پسند کرتے تھے۔