حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ہر طرف چرچے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند نوجوان ریمپ پر غیر مناسب طریقے سے کیٹ واک کرتے نظر آرہے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمارے نوجوانوں کو اِس قسم کی سرگرمیاں زیب دیتی ہیں؟
ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جبکہ چند افراد یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ کیا یہ وہ ہی شاہین ہیں جن کا ذکر شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے کیا تھا؟