ہمایوں سعید نے عدنان صدیقی کا کس بات پر مذاق اڑایا؟

ہماری ویب  |  Feb 20, 2020

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید ایک دوسرے کے بہت قریبی اور پرانے دوست ہیں۔ دونوں دوستوں کے حوالے سے یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کا موقع کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' میں اکٹھے کام کیا تھا اور شاید اس ڈرامے کے بعد سے ان دونوں کی دوستی اور زیادہ مضبوط ہو گئی۔

دونوں اداکار اکثر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مزاحیہ تبصرے بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عدنان صدیقی ایک ہوٹل پر موجود ہیں جہاں ان کی میز پر پراٹھے، قیمہ اور دال رکھی ہوئی ہے۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ ان کے سامنے مزیدار پکوان رکھا ہے اور وہ یہ سب ختم کر دیں گے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ میاں جی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں کے اصلی گھی سے بنی تڑکے کی دال بہت مشہور ہے۔

عدنان کی ویڈیو پر دیگر مداحوں نے تبصرے کیے لیکن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہمایوں سعید کا تبصرہ رہا۔

اداکار ہمایوں سعید نے عدنان صدیقی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ابے چل جھوٹے، دو نوالے سے زیادہ کھاتا نہیں تو، ہمیں دکھاؤ، تاکہ ہم کھائیں اور موٹے ہوجائیں۔

واضح رہے کہ مقبول ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' میں دونوں اداکار آخری بار ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More