حالیہ دِنوں میں پاکستان کا سب سے مقبول ترین ڈرامہ عہدِ وفا کی بس اب چند ہی اقساط باقی رہ گئی ہیں۔ ڈرامہ نے آن ائیر ہونے سے قبل ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر لی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ میں موجود اداکاروں نے ہر قسط کا بڑا معاوضہ وصول کیا۔
شروعات کرتے ہیں اداکارہ کومل میر سے جنہوں نے ڈرامے میں رامین یٰعنی سعد کی بہن کا کِردار ادا کیا۔ کومل نے ایک قسط کے 1 لاکھ 90 ہزار روپے وصول کیے جبکہ ڈرامے میں رمشاء کا کردار کرنے والی اداکارہ حاجرہ یامین کو بھی ایک قسط کے 1 لاکھ 90 ہزار روپے دیے گئے۔
اب بات کرتے ہیں ڈرامے کے مرکزی کِرداروں کی۔ وہاج علی جنہوں نے ڈرامہ عہدِ وفا میں شارق کا کِردار ادا کیا، ان کو ایک قسط کے 2 لاکھ روپے دیے گئے۔ آج کل کی نامور اور ہر دِلعزیز اداکارہ علیزے شاہ، جنہوں نے دعا کا کردار ادا کیا ہے، ان کو ڈرامہ کی ایک قسط پر 2 لاکھ 10 ہزار کا معاوضہ دِیا گیا۔ ڈرامہ میں شہریار کا کردار ادا کرنے والے اداکار احمد علی اکبر کو ایک قسط کے 2 لاکھ 20 ہزار روپے دیے گئے۔
عہدِ وفا میں ملک شاہ زین کا کِردار عثمان خالد بٹ نے کیا جو کہ نا صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں اداکاری کے لیے بھی کافی مشہور ہیں، ان کو ایک قسط کے 2 لاکھ 40 ہزار روپے دیے گئے۔ بھولی صورت والی زارہ نور عباس نے ڈرامے میں چلبلی رانی کا کردار ادا کیا۔ زارہ نور عباس کو ایک قسط کے 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیے گئے۔
ڈرامے کے سب سے مہنگے ترین اداکار احد رضا میر ہیں۔ جنہوں نے سعد کا کردار ادا کیا۔ احد نے ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیا۔