کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈرامہ رمزِ عشق میں آنے والی اداکارہ حبا بخاری کون ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 14, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی ایسی اداکارائیں ہیں جو حادثاتی طور پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بنیں۔ معصوم چہرے والی حبا بخاری بھی ان ہی میں سے ایک ہیں۔

حبا بخاری کا اصلی نام حبا قادر ہے۔ وہ 10 اپریل 1988 کو ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ حبا کی تعلیم کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع جناح گورنمنٹ کالج سے اپنا ایف ایس سی مکمل کیا۔

حبا نے اپنے خاندان یا گھر والوں کے بارے میں کبھی کِسی انٹرویو کے دوران ذکر نہیں کیا البتّہ وہ اپنے گھرانے سے شوبز انڈسٹری کا حصّہ بننے والی پہلی لڑکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا انڈسڑی میں آنے سے قبل حبا ایک ریسیپشنسٹ کی جاب کیا کرتی تھیں جہاں سے انہیں ماڈلنگ کی آفر ہوئی جسے اداکارہ نے قبول کر لیا اور یوں وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصّہ بن گئیں۔

اداکارہ کا سب سے پہلا ڈرامہ 2015 میں جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر کیا گیا جس کا نام 'تیری میری جوڑی' تھا۔

اداکارہ حبا بخاری نے جِن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے ان میں مشہور ڈرامہ 'رمزِ عشق'، 'تھوڑی سی وفا'، 'تیری میری کہانی' اور 'بھولی بانو' شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More