بھارتی اداکار انیل کپور نے تصویر فوٹو شاپ کرنے والی اپنی مداح کو جواب دے دیا۔
گزشتہ روز بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ خیالات میں کھوئے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
انیل کپور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک غمزدہ رات سے لے کر ایک پُرسکون صبح تک۔
بھارتی اداکار کی جانب سے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرنے کے بعد اُن کی ایک مداح نے اپنی تصویر کے ساتھ انیل کپور کی تصویر فوٹو شاپ سے ایڈٹ کر کے ٹوئٹ میں شیئر کر دی۔
مداح نے فوٹو شاپ کی ہوئی تصویر شیئر کرنے کے بعد انیل کپور سے سوال کیا کہ سر، ہم کس حوالے سے بات کر رہے ہیں؟
اداکار انیل کپور نے ان کے سوال پر مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ جہاں تک میرا اندازہ ہے تو ہم ناشتے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔