ڈرامہ 'خدا اور محبّت' سیزن 3، اس بار عمران عباس کی جگہ کس اداکار کی انٹری ہوگی اور مزید کونسے نئے اداکار شامل ہوں گے؟ مداحوں کے لئے بڑی خبر

ہماری ویب  |  Feb 14, 2020

یوں تو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے اپنے مدّاحوں کو بے شمار ہِٹ ڈرامے دیے لیکن کچھ ڈرامے ایسے ہوتے ہیں جو اپنا اثر ناظرین پر چھوڑ جاتے ہیں۔ ڈرامے کی اقساط ختم ہو جانے کے باوجود بھی دیکھنے والے اسے بھلا نہیں سکتے۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ پاکستانی شوبز انڈسٹری نے اپنے دیکھنے والوں کو دیا۔

ہم بات کر رہے ہیں سپر ہٹ ڈرامہ خدا اور محبت کی۔ یہ ڈرامہ ویسے تو 8 سال پرانا ہے لیکن آج بھی ایسا لگتا ہے جیسے ڈرامہ کا اختتام ہوئے چند ماہ ہوئے ہیں۔ سیونتھ سکائی کی پروڈکشن میں بننے والے اِس ڈرامے میں خوبرو اداکار عمران عباس اور ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان نے اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے تھے۔

تاہم اب ڈرامے کا تیسرا سیزن آنے کو تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے عمران عباس کی جگہ فیروز خان جبکہ سعدیہ خان کی جگہ اقراء عزیز نے لے لی ہے۔


عمران عباس اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث اس سیزن میں اداکاری نہیں کر سکے البتّہ ان کی جگہ فیروز خان ڈرامہ کا حصّہ ہوں گے۔

ڈرامہ کے مصنّف ہاشم ندیم خان ہیں جبکہ ڈرامہ کی ہدایت کاری سیّد وجاہت حسین کی جانب سے ہو گی۔


ڈرامہ کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے جبکہ ڈرامہ 2020 میں اپنے ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔



ڈرامہ کے دیگر ادکاروں میں جاوید شیخ، سنیتا مارشل، مہر بانو، جنید خان اور طوبیٰ صدیقی شامل ہیں۔


واضح رہے خدا اور محبت کے سیزن 2 میں اداکار عمران عباس اور سعدیہ خان کے ہمراہ کبریٰ خان بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More