وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی فلم کب آرہی ہے اور فلم میں ان کے ساتھ اور کونسے اداکار موجود ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  Feb 13, 2020

گزشتہ سال ایسی اطالاعات سامنے آرہی تھیں کہ پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم جلد ہی کھیل اور فیشن شوز کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھیں گے۔

تاہم اب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اپنی اور اپنے شوہر وسیم اکرم کی پہلی فلم سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مشکلات کا سامنا رہا۔

سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی نئی آنے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ کے دوران کئی رکاوٹیں سامنے آئیں۔

شنیرا نے شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی اپنی 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوٹنگ کے حوالے سے بتایا کہ وہ دونوں 12 تک اپنی نیند پوری نہیں کر سکے۔

فلم منی بیک گارنٹی میں وسیم اکرم اور شنیرا کے علاوہ دیگر کاسٹ میں میکال ذوالفقار، فواد خان، کرن ملک، فیصل قریشی، وسیم اکرم، جاوید شیخ، حنا دلپذیر، افضل خان (جان ریمبو) اور مانی جیسے اداکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔

ساتھ ہی شنیرا اکرم نے بتایا کہ انہیں اداکار فیصل قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا اور کام کے دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔

اطلاعات ہیں کہ شنیرا اور ان کے شوہر وسیم اکرم فلم کے کچھ مناظر میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا کام کراچی سمیت بیرون ملک بھی انجام دیا جائے گا اور فلم رواں برس کے آخر تک ریلیز کر دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More