بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ دیا مرزا نے گزشتہ سال اپنے شوہر ساحل سنگھا سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا، اس خبر کے آنے کے بعد ان کے مداح مایوس ہوگئے تھے۔
ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے اس معاملے پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والدین کے درمیان 34 سال پہلے علیحدگی ہوگئی تھی اور انہیں دیکھ کر مجھ میں یہ فیصلہ کرنے کی ہمت پیدا ہوئی، میں نے ان سے کہا کہ میں یہ سب برداشت کر سکتی ہوں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ 37 سال کی عمر میں یہ سوچوں کہ ایسا میرے لئے ممکن نہیں، مرد و خواتین اکثر اوقات ایسے مشکل فیصلے لینے سے گھبراتے ہیں کیوں کہ انہیں ڈر ہوتا ہے، آپ کو اپنے اندر اتنی ہمت لانی چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ جب میں اپنے ماں باپ کی طلاق کا معاملہ سنبھال سکتی ہوں تو اپنی طلاق کا معاملہ بھی سنبھال لوں گی۔
دیا مرزا نے بتایا کہ ساحل سنگھا سے طلاق کے باوجود ان کے دل میں کوئی رنجش موجود نہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ آج بھی اپنے سابق شوہر کی اچھی دوست ہیں اور آگے ہمیشہ انہیں سپورٹ کریں گی۔
یاد رہے کہ اداکارہ دیا مرزا اور ساحل کی جوڑی کو بالی ووڈ کی شاندار جوڑیوں میں شامل کیا جاتا تھا تاہم کچھ نجی معاملات کے باعث دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔