حیرت ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر اس طرح سے ذاتی حملے۔۔۔۔۔ مہوش حیات نے پپپلز پارٹی کے رہنما کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا

ہماری ویب  |  Feb 13, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل جو کہ گزشتہ دِنوں ہی کراچی سے منتخب ہوئے، کی جانب سے ایوان میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'حیرت ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر اس طرح سے ذاتی حملہ کرتے ہیں جو کہ غلط ہے اور یہ کہیں بھی ناقابلِ قبول ہے'۔


اداکارہ نے لِکھا کہ 'پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ایک لیول کی ضرورت ہوتی ہے اور ایوان میں اپنے مسائل پیش کرنے کے بہتر طریقے بھی ہوسکتے ہیں۔ مستقبل میں مناسب اقدامات کے لیے ضروری ہے کہ اِس پر سینسر لگایا جائے'۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے ایوان میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سے اور وہاں موجود دیگر ممبران سے گفتگو کے دوران غیر مہذب الفاظ اور نا مناسب جملے استعمال کیے تھے جس پر اسپیکر نے بھی پی پی پی رہنما کو ٹوکا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More