کردار بہت منفرد ہے، نہ تو اسے مکمل طور پر منفی کہا جائے گا اور نہ ہی یہ بالکل ۔۔۔۔ فیصل قریشی نے اپنے نئے ڈرامے کے حوالے سے کیے انکشاف

ہماری ویب  |  Feb 12, 2020

فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے ان مشہور فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے فلمی اور ڈرامائی کیریئر میں کئی بہترین کردار نبھا چکے ہیں۔

ان کے نئے آنے والے ڈرامے میں اداکار فیصل قریشی ایک منفی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ مدیحہ امام بھی جلوہ گر ہونگی۔

ذرائع کے مطابق اس ڈرامے کا نام اب تک فائنل نہیں ہوا تاہم ڈرامے کے مختلف ٹیزرز یوٹیوب پر جاری کیے جا چکے ہیں۔

اس ڈرامے میں فیصل قریشی نے ایک بااثر وڈیرے کا کردار ادا ہے جبکہ اداکارہ مدیحہ امام ایک آر جے بنی ہیں۔

جاری کردہ ٹیزرز میں فیصل قریشی مدیحہ امام کے شو پر انٹرویو دینے کے لئے آتی ہیں جہاں وہ انہیں پسند آجاتی ہیں۔ بعدازاں وہ مدیحہ سے زبردستی شادی کرلیتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں اس ڈرامہ سیریل کے حوالے سے فیصل قریشی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار بہت دلچسپ ہے، نہ تو یہ مکمل طور پر منفی ہوگا اور نہ ہی اسے بالکل مثبت کہا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More