پاکستان کی مشہور اداکارہ حرا مانی کے بیٹے مزمل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ وہ اپنی والدہ حرا کی نقل اتار رہے ہیں۔
11 سالہ مزمل اپنی والدہ حرا مانی کی منفرد انداز میں نقل کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
ان کی کسی بھی ویڈیو’السلام علیکم جی! میں ہوں حرا مانی‘ سے آغاز کرنے کے حوالے سے حرا مانی کے بیٹے نے بھی انہی کی طرح نقل اتاری جسے دیکھ کر ان کے مداح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
حرا مانی اپنے بیٹے کے اس انداز کو دیکھ کر بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکیں۔
حال ہی میں منعقد ہونے والے مشہور پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ (پیسا) میں شرکت کرنے والی حرا اور مانی کی فیملی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
خیال رہے کہ حرا اور مانی کے دو بیٹے ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے کا نام مزمل اور چھوٹے بیٹے کا نام ابراہیم ہے۔