پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار سجاد علی کا نیا گانا بارش انٹرنیٹ پر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔
سجاد علی کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ گانا سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب گامزن کرلی۔
گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ان کی سریلی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی کے ساتھ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گانے میں سجاد علی کے ساتھ پہلی بار معروف فلم اسٹار ریما بھی دکھائی دے رہی ہیں۔
اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ویڈیو میں سجاد علی نے اپنے بیٹے خوبی کو متعارف کروایا ہے۔
گانے کی موسیقی خود سجاد علی نے ہی ترتیب دی جب کہ لکھا بھی انہوں نے خود ہی ہے۔ گانے کا میوزک شابی علی نے دیا۔
سجاد علی کے مداح ان کے نئے گانے کو ایک بہترین قرار دے رہے ہیں۔