آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے؟ تو اس ایک بات کا خیال رکھنے سے آپ کی شادی کا خرچہ کم ہوسکتا ہے

ہماری ویب  |  Feb 11, 2020

آج کل نمود و نمائش کے چکّر میں اچھے خاصے بندے کی جیب خالی ہو جاتی ہے۔ پِھر لوگوں کو خود سے زیادہ دوسرے لوگوں کی فِکر بھی ستا رہی ہوتی ہے۔ یہ فنکشن نہیں کیا تو وہ کیا سوچیں گے؟ سستے کپڑے پہنے تو لوگ کیا کہیں گے؟ سلامی کتنی دیں جو لوگوں میں نام ہو؟ زیور کتنا دینا چاہیئے؟ یہ تمام وہ سوالات ہیں جو اکثر و بیشتر ہی دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو پریشان کرتے ہیں۔ لوگ سنّت کو پورا کرتے کرتے اب دوسروں کی خواہشات پوری کرنے لگ گئے ہیں۔

ہماری پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند فنکاروں نے اپنی شادیوں پر نا صرف کم خرچ سے بلکہ شادی کے وینیو کے انتخاب کے ذریعے بھی ایسی مثالیں قائم کی ہیں جو سب کے لیے ایک سبق ہے۔

اب جیسے اگر ہم بات کریں حال ہی میں اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شادی کی تو دونوں نے اپنی شادی پر بہت ہی کم خرچہ کیا۔ شادی کی تقریب دِن میں منعقد کی گئی جہاں نکاح ہوا اور پِھر رخصتی۔ جبکہ کچھ عرصے سے یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ آہستہ آہستہ لوگوں کا رجحان دِن کی تقریبات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگر اِس کا فائدہ دیکھا جائے تو اس میں خرچہ کم ہو سکتا ہے۔ رات کی تقریب کے لیے شادی ہالز کی بکنگ ہی انتہائی زیادہ قیمت کی ہوتی ہے پِھر دوسرے اخراجات۔



اگر ہم شادی کی تقریبات دِن میں رکھیں تو اس سے ہمارا کافی خرچہ کم ہو سکتا ہے۔ تقریب کے لیے کوئی پارک یا گراؤنڈ لے کر وہاں سجاوٹ کر لیں۔ اِس سے نا صرف شادی کے وینیو کا بڑا مسئلہ حل ہوگا بلکہ اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

تاہم ایمان سلیمان اور جمیل حیدر کی شادی کی تقریب بھی سادگی سے دِن میں منعقد ہوئی۔



اسی طرح ایک اور مثال دِی جائے تو وہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی کی ہے۔ دونوں نے دِن کی تقریب میں انتہائی سادگی سے نِکاح کیا جس میں رشتہ دار اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ اگلے روز ولیمہ کی تقریب کی گئی۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More