مقبول ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ میں ملک شاہ زین اور شہریار کا کردار نبھانے والے دونوں فنکاروں کی نوعمری کی تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
مشہور ڈرامہ ’انا‘ میں اداکارہ و ماڈل نیمل خاور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرنے والے عثمان مختار نے انسٹا گرام پر اپنی نو عمری میں لی گئی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں وہ تینوں دبلے نظر آرہے ہیں۔
اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عثمان کے ساتھ دو شخصیات اور بھی ہیں جو اِن دنوں مقبول ہونے والے ڈرامے ’عہد وفا‘ میں شہریار اور ملک شاہ زین کے نام سے جگری دوستوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ دو کردار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر ادا کر رہے ہیں اور اس تصویر میں موجود بھی یہی دو اداکار ہیں۔
ماضی میں لی گئی اس یادگار تصویر نے صارفین کو اپنا ماضی یاد کرنے پر مجبور کر دیا ، لیکن چند صارفین نے حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے ان کی تصویر کو عمدہ قرار دیا ہے۔
حرا نامی ایک صارف نے حیران ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ تو بہت ہی جوان لگ رہے ہیں۔
شہری ہنی خان نے اس تصویر پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر پاکستان میں فلم تھری ایڈیٹ بنتی تو اس میں یہ تین لوگ مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیے جاتے۔