میں جب جب آپ کو دیکھتی ہوں آپ جیسا اچھا دوست ملنے پر۔۔۔۔ اداکارہ مایا علی کا عثمان خالد بٹ کی سالگرہ پر خاص پیغام

ہماری ویب  |  Feb 10, 2020

پاکستان کی مشہور اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے اپنے خاص دوست عثمان خالد بٹ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت پیغام بھیجا۔

اداکار عثمان خالد بٹ کی سالگرہ پر اداکارہ مایا نے انسٹاگرام پر اُن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں عثمان خالد بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں جب بھی آپ کو دیکھتی ہوں آپ جیسا اچھا دوست ملنے پر فخر اور خوشی محسوس کرتی ہوں۔

شوبز اداکارہ مایا علی نے عثمان خالد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مستقبل کے لیے ڈھیر ساری خوشیوں اور کامیابیوں کی دعا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ ’اک نئی سنڈریلا‘ سے مقبول ہونے والی عثمان اور مایا کی جوڑی نے ڈرامے عون زارا سے مقبولیت حاصل کی تھی۔ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’صنم‘ میں دونوں فنکار آخری بار ساتھ کام کرتے دکھائی دئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More