آج کل ایسے موضوعات پر ڈرامے بن رہے ہیں جنہیں ماضی میں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا تھا۔۔۔ جویریہ عباسی نے اور کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Feb 10, 2020

پاکستان شوبز اندسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ڈرامے ہمارے معاشرے کا عکس ہوتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن بھی ممالک میں ڈرامے بنتے ہیں ان میں ہمارے پاکستانی ڈرامے بہت زیادہ بہتر ہیں اور بہت سے ممالک ہمارے ڈراموں کی تعریف بھی کرتے ہیں۔ ہمارے ڈرامے میں معاشرے کا عکس واضح ہوتا ہے اور لوگ معاشرے کے معاملات سے آگاہی رکھنے کے لئے یہ ڈرامہ دیکھتے ہیں۔ آج تو ایسے موضوعات پر بھی ڈرامے بن رہے ہیں جنہیں ماضی میں زیر بحث نہیں لا یا جا سکتا تھا۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ کراچی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت عروج پر ہے اور یہاں کے اداکاروں نے اپنی اہلیت ثابت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More