پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا گرفتار

اُردو وائر  |  Feb 04, 2022

دوسری شادی کرنے کے جرم میں سزا پانے والے شخص کو لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ٹرائل کورٹ کی جانب سے مجرم کو گزشتہ سال دسمبر میں 6 ماہ قید اور 5 لاکھ 60 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم عدالت سے فرار ہونے کے باعث اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔ پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا مجرم غلام رسول سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے لاہور ہائی کورٹ آیا تھا جہاں اسے گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر 11 ماہ قید، ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ تحریر جاری ہے‎ سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کا ایک رکنی بینچ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔ غلام رسول نے درخواست پر فیصلے تک ہائی کورٹ سے سزا معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ ملزم کی پہلی بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کرایا تھا۔ خیال رہے کہ جولائی 2019 میں بھی لاہور کی عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 11 ماہ قید اور 2 لاکھ 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More