حکومت پا کستان نے انڈین ساختہ آف لائن میپس مو بائل ایپلی کیشن دیشا کے بارے میں کیا وارننگ جاری کی ہے۔جانیے اس لنک میں۔

اُردو وائر  |  Feb 03, 2022

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) حکومت پا کستان نے ایک انڈین ساختہ آف لائن میپس مو بائل ایپلی کیشن دیشا کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ اس سے محتاط رہا جا ئے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ تھرڈ پارٹی انڈین ساختہ اینڈ رائڈ نیوی گیشن ایپلی کیشن دیشا کو آف لائن روڈ نیوی گیشن کیلئے استعمال میں لا یا جا ر ہا ہے۔ یہ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہےاور ممکن ہے کہ تھرڈ پارٹی کے ذ ریعے ڈائون لوڈ کی جا ئے۔ اسے استعمال کرنے والے صارفین کا ردعمل مثبت ہے اور مستقبل میں اس کا وسیع پیمانے پر استعمال خارج از امکان نہیں ہے۔ ایڈوائزری کے مطا بق دیشا ایپلی کیشن صارفین کے علم میں لائے بغیر آٹو میٹکلی ( خودبخود ) ہوسٹ سسٹم ‘ ڈیٹا ‘ لوکیشن اور ایس ایم ایس تک رسائی حاصل کرلیتی ہے

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More