ہماری ویب | Apr 25, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) موٹاپا دنیا بھر میں زحمت کا سبب ہی سمجھا جاتا ہے. مگر چین کے ایک ریسٹورنٹ نے موٹے لوگوں کو خوشی کی خبر سنا دی ہے۔ نیوز سائٹ شنگھائیسٹ کے مطابق تیانگجن شہر میں ایک نیا ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جس کی طرف سے موٹے لوگوں کو مفت کھانے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ جمعہ کے روز ریسٹورنٹ کا افتتاح ہونے کے بعد سے یہاں موٹے لوگوں کا خوب رش نظر آرہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق لوگ بڑی تعداد میں ریسٹورنٹ کا رخ کر رہے ہیں۔ اکثر لوگ داخلی دروازے پر رکھی وزن جانچنے والی مشین پر کھڑے ہو کر اپنا وزن دیکھتے نظر آتے ہیں۔ جن لوگوں کا وزن ریسٹورنٹ کی مقرر کردہ حد پر پورا اترا وہ خوشی خوشی لہراتے ہوئے اندر چلے جاتے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کی شرط کے مطابق 130 کلو گرام یا اس سے زائد وزن والے شخص کو موٹا تصور کیا جائے گا، اور صرف یہی لوگ مفت کھانے کے حقدار ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 130کلوگرام کی شرط کے باوجود مفت کھانے کی امید لئے ریسٹورنٹ کے باہر ہر طرح کے لوگ اپنا وزن چیک کرتے نظر آرہے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More