انٹر کے سالانہ امتحانات دوسرے مرحلے کا آغاز 22 مئی سے

ہماری ویب  |  May 21, 2015

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے دوسرے مرحلے کا آغاز بروز جمعہ 22مئی سے ہورہا ہے جو بروز جمعہ 12جون تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلے کے امتحانات میں کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے پرچے دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک منعقد ہوں گے۔ ان امتحانات میں تقریباً ایک لاکھ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس کیلئے شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 103 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔جس میں سے 28امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More