میٹرک بورڈ کراچی: کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

ہماری ویب  |  May 13, 2015

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق کل مورخہ 14مئی 2015کو میٹرک بورڈ کراچی کے تحت منعقد کئے جانے والے تمام عملی امتحانات اور سماعت سے محروم امیدواروں کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ ان امتحانات کو منعقد کروانے کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیز امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کے مراکز بھی کل بند رہیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More