ہماری ویب | May 06, 2015
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق تمام اسکولوں کے سربراہان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ بورڈ سے نئے اسکولوں کے الحاق کے لیے اور الحاق شدہ اسکولوں کی تجدید برائے سال 2015 - 2016 کے لیے درخواستیں مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق جمع ہوں گی: 7مئی 2015 تا 31 جولائی 2015 بغیر لیٹ فیس کے ساتھ،3اگست 2015تا31اگست2015 ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ،یکم ستمبر 2015تا30ستمبر2015دو ہزا ر روپے لیٹ فیس کے ساتھ ،یکم اکتوبر 2015تا 30اکتوبر 2015تین ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ ،2نومبر2015تا 30نومبر2015چار ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ،یکم دسمبر 2015تا 31دسمبر 2015 پانچ ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ ،گذشتہ سالوں کے الحا ق کو باضابطہ بنانے کے لیے برائے سال، 2014-2015تک 14,500=/روپے سالانہ فیس وصول کی جائے گی ۔فیس جمع کروانے کے لیے سیکریٹری بورڈ کے نام پے آرڈر بنوایاجائے اور پے آرڈر کی پشت پر اسکول کی مہر لگانا لازمی ہے۔فیس بورڈ ہذا کے اکاؤنٹ سیکشن میں جمع ہو گی۔ نوٹ: مندرجہ بالا تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More