سماعت سے محروم طلباء و طالبات کے نویں و دسویں کے سالانہ امتحانات

ہماری ویب  |  May 01, 2015

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق خصوصی طلباء طالبات کے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال ۲۰۱۵؁ بروز بد ھ ۶ مئی سے ۲۳ مئی تک منعقد ہونگے۔ ان امتحانات میں رجسٹرڈ طلباء و طالبات کی تعداد ۱۹۰ ہے۔ ایڈمٹ کارڈ بروز ہفتہ ۲ مئی کو بورڈ ہذا سے اسکولوں کو جاری کئے جائیں گے۔ ان امتحانات کے لئے تمام امیدواروں کا امتحانی مرکز گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ناظم آباد نمبر ۳مقرر کیا گیاہے۔ یہ امتحانات صبح کی شفٹ میں صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے دوپہر تک منعقد ہونگے۔ امتحانی مرکز پر پرچہ جات کی بروقت ترسیل کے لئے سینٹر کنٹرول آفیسر (C.C.O.)کا تقرر کردیا گیا ہے جو پرچہ جات شروع ہونے سے لیکر اختتام تک اپنی ذمہ داریاں سینٹر پر ہی انجام دیں گے۔ ان خصوصی طلباء و طالبات کیلئے امتحانی مرکز پر تمام ممکنہ سہولیات فراہم کردی گئی ہیں تاکہ یہ طلباء و طالبات مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنا امتحان دے سکیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More