ہماری ویب | Apr 29, 2015
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظمِ امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تمام سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نویں اور دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر) کے عملی امتحانات ۲مئی ۲۰۱۵ سے شروع ہونگے جو ۲۰ مئی۲۰۱۵ تک جاری رہینگے۔ عملی امتحان میں پچھلے سال کے فیل شدہ اُمیدوار اپنے اسکول کے موجودہ اُمیدوار وں کے ساتھ امتحان دے سکتے ہیں۔جبکہ ایڈیشنل پیپرز ،امپرومنٹ آف گریڈ،اوّل ودوم باہم (کمبائنڈ) اور دوسرے بورڈسے آنے والے امیدواروں کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کے وہ اپنے سینیئر ٹیچرز /نمائندگان کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ پریکٹیکل سامان اور شیڈول ٹاؤنز کی سطح پر درج ذیل شیڈول کیمطابق بھیج کر حاصل کرسکتے ہیں۔ ۲۹ اپریل ۲۰۱۵ بروز بدھ کو نیوکراچی،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،گلبرگ، گلشن اقبال ،جمشید ٹاؤن ۳۰ اپریل ۲۰۱۵ء بروز جمعرات کو شاہ فیصل، ملیر،بن قاسم ،لانڈھی ،کورنگی ،گڈاپ یکم مئی ۲۰۱۵ء بروز جمعہ کو بلدیہ، سائٹ، اورنگی ،صدر ،لیاری،کیماڑی واضح رہے کہ یکم مئی بروز جمعہ کو عملی امتحانات منعقد کروانے والے متعلقہ سیکشن تعطیل کے باوجود کھلے رہیں گے۔ ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا کہ تمام اسکولز عملی امتحانات کو بورڈ سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق منعقد کروانے کے پابند ہیں اپنی مرضی سے عملی امتحان لینے والے اسکولوں کے خلاف ضابطہ کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔تمام سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ عملی امتحانات کے انعقاد کو شفاف اور پُرامن ماحول میں منعقد کروائیں اور لیب میں اُمیدواروں کو عملی امتحان کے سلسلے میں تمام سہولیات مہیاکی جائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کے عملی امتحانات کے انعقاد کے دن تصدیق شدہ جرنلز موجود ہوں اوردوران امتحان ناظم امتحانات ، ہیڈ ایگزامینیر ،ایڈیشنل ہیڈ ایگزامینیر اور ڈپٹی ہیڈ ایگزامینر امتحانات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے اسکولوں کا دورہ کریں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More