ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء کی تاریخ کا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 21, 2015

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے 14اپریل 2015ء سے 16اپریل 2015ء تک امتحانی فارم جمع کروانے والے ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ وہ امیدوار جنہوں نے انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل، حصہ دوم اور حصہ اوّل و دوم باہم کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، میڈیکل ٹیکنالوجی ہوم اکنامکس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات 2015ء میں شرکت کیلئے 14اپریل 2015ء سے 16اپریل 2015ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کروائے تھے وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز بروز جمعرات 23 اپریل 2015ء سے اپنے کالجوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انہی تاریخوں میں امتحانی فارم جمع کروانے والے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More