میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا چھٹا روز ۔۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Apr 14, 2015

شہر قا ئد میں جاری ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام سا لا نہ امتحانات 2015؁ٗ؁ء کے چھٹے روز آج صبح فزکس (سائنس گروپ)جبکہ دوپہر کی شفٹ میں ریگولر و پرائیویٹ جنرل گروپ امیدواروں کا انگریزی (لازمی )پرچہ اول (صرف ناکام امیدواروں کیلئے )کے پرچے منعقد ہوئے ۔ اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے GBSSابراہیم حیدری نزد PAF بیس کورنگی کا اچانک ہنگامی دورہ کیا اور اس دوران 58طلباء کو پکڑا جو کہ کاپی نقل میں مصروف تھے ۔

چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے کہا ہے کہ نقل کلچر کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اساتذہ و والدین بھی اس مشن میں بھر پور ساتھ دیں ۔

دوسری جانب سیکریٹری میٹرک بورڈ مسز حور مظہر نے کہا کہ بورڈ کی قائم کردہ ویجیلنس ٹیمیں امتحانی مراکز پر اپنے دوروں کو یقینی بنائیں اور بغیر کسی دباؤ اور تفریق کے امتحانی مراکز پر اپنی کارروائیاں جاری رکھیں ۔

ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا ہے کہ بورڈ امتحانات کے انعقاد کو شفاف بنانے کیلئے سخت ترین اقدامات کر رہا ہے اور کسی بھی شکایت پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،انھوں نے مزید کہا کہ اسپیشل ویجیلنس ٹیمیں ،سینٹر سپرنٹنڈنٹس اور سی سی اوز امتحانی مراکز پر اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں اور امتحان گاہ میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی حوالے سے اپنی شکایات بورڈ میں قائم رپورٹنگ سیل میں جمع کرائیں ۔

دریں اثناء اسپیشل ویجیلنس ٹیموں نے بھی شہر بھر میں مختلف امتحانی مراکز پر چھاپوں کے دوران 19نقل کیس رجسٹرڈکرائے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More