سندھ میں میٹرک کے امتحانات 7اور انٹر کے 28اپریل سے شروع

ہماری ویب  |  Jan 14, 2015

سندھ میں میٹرک کے امتحانات 7اپریل اور انٹر کے امتحانات 28اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس فیصلے کی حتمی منظوری اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس مین دی جائے گی جو 14جنوری کو صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت ہوگا۔ میٹرک کے امتحانات 7اپریل اور انٹر کے امتحانات 28اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ منگل کو سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں اور ناظمین امتحانات کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے باعث امتحانات اگے بڑھانے پر غور ہوا لیکن جون میں ماہ رمضان کے باعث طلبہ کی مشکلات پر غور ہوا اور طے کیا گیا کہ تمام امتحانات ماہ رمضان سے قبل ختم کرنے کے لئے میٹرک کے امتحانات 7اپریل اور انٹر کے امتحانات 28اپریل سے اگے نہیں لے جائے جا سکتے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال میٹرک کے امتحانات4اپریل اور انٹر کے امتحانات 24اپریل سے شروع ہوئے تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More