تعلیمی اعلانات برائے /12/01/2015

ہماری ویب  |  Jan 12, 2015

جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی اور بی کام (پاس) سال اول ودوئم میں داخلے12 جنوری تا12 فروری 2015ء تک ہونگے۔جبکہ 500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ06 مارچ اور 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ27 مارچ2015 ء تک فارم کالجز میں وصول کئے جائیں گے۔اسی طرح انرولمنٹ کے فارم 19 مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے اور 800/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ16 اپریل تک کالجز ہی میں وصول کئے جائیں گے۔تمام کلاسز کا باقاعدہ آغاز 09فروری 2015 ء سے ہوگا۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جنہوں انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی امتحان پاس کیا ہے ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انٹر بورڈ کمیٹی آئی بی سی سی(IBCC )کی جانب سے جاری ایکولینس سرٹیفکیٹ فارم کے ساتھ منسلک کریں٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے اوربی کام پرائیوٹ ضمنی امتحانات برائے 2013 ء کی مارکس شیٹ جاری کردی گئی ہیں۔طلبہ اپنی مارکس شیٹ کے حصول کے لئے صبح 9:00 تادوپہر ایک بجے تک سلورجوبلی گیٹ پر واقع کمرہ نمبر 01 سے رجو ع کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اوریجنل ایڈمٹ کارڈ لازماً ساتھ لائیں٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے،بی کام پرائیوٹ،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے سالانہ امتحانی فارم آج بروز پیر12 جنوری 2015 ء تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔بی اے کے امتحانی فارم 3075/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے5500/= روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم 3900/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے6900/= روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More