انٹرسال دوم آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس ضمنی امتحانات کے نتائج

ہماری ویب  |  Jan 08, 2015

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے سب سے پہلے نتائج دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر انٹر سال دوم آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان وقت سے بہت پہلے کردیا ہے جبکہ سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز اب تک میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں کرسکے ہیں حالانکہ میٹرک کے ضمنی امتحانات انٹر کے امتحانات سے بہت پہلے ہوگئے تھے۔ محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 3210امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3046امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1251امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 41.07فیصد رہا۔ ان امتحانات میں ایک امیدوار اے گریڈ، 37بی گریڈ، 309 سی گریڈ، 760ڈی گریڈ اور 144ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3105امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 2945 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور 1406 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 47.74فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 6ا میدوار اے گریڈ، 87 بی گریڈ، 445 سی گریڈ، 779ڈی گریڈ، 87ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 2امیدوار صرف پاس ہوئے۔ ہوم اکنامکس کے نتائج کے بارے میں ناظم امتحانات نے بتایا کہ ان امتحانات میں 99امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 93امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 35امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 37.63فیصد رہا۔ان امتحانات میں ایک امیدوار اے گریڈ، 4 بی گریڈ، 15 سی گریڈ اور 15امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More