ایم اے سال اول پرائیویٹ امتحانات 2013 کے نتائج

ہماری ویب  |  Jan 06, 2015

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال اول (پرائیویٹ) سالانہ امتحانات برائے 2013 ء عربی، جنرل ہسٹری، تاریخ اسلام، فارسی، فلسفہ، سیاسیات، سندھی اور اُردو کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق عربی کے امتحانات میں 10طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ جنرل ہسٹری کے امتحانات میں35طلبہ شریک ہوئے،12 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 23طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 34.29فیصد رہا۔ تاریخ اسلام کے امتحانات میں 284طلبہ شریک ہوئے،50طلبہ کامیاب قرادیئے گئے جبکہ 234طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب17.61فیصد رہا۔ فارسی کے امتحانات میں ایک طالبعلم شریک ہوا اور ناکام قرار پایا۔ فلفسہ کے امتحانات میں8طلبہ شریک ہوئے،4طلبہ کامیاب جبکہ4طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 50فیصد رہا۔ سیاسیات کے امتحانات میں 300طلبہ شریک ہوئے،180طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 120طلبہ ناکام قرادیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب60فیصد رہا۔ سندھی کے امتحانات میں21طلبہ شریک ہوئے،6طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 15طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 28.57فیصد رہا۔ اُردو کے امتحانات میں 377 طلبہ شریک ہوئے،208 طلبہ کامیاب جبکہ 169 طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب55.17 فیصد رہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More