حیدرآباد :گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Dec 26, 2014

تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے گیارہویں جماعت (سائنس جنرل‘ انجینئرنگ اور پری میڈیکل) سال 2014 ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق سائنس جنرل گروپ میں مجموعی طور پر 731 طلبہ نے حصہ لیا جن میں 219 طلبہ و طالبات 6 پرچوں میں‘ 319 پانچ پرچوں میں‘ 113 چار پرچوں میں‘ 41 تین پرچوں میں‘ 9 دو پرچوں میں اور 5 طلبہ و طالبات ایک پرچے میں پاس ہوئے۔ گیارہویں جماعت پری انجینئرنگ گروپ میں 15 ہزار 959 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا جن میں 9 ہزار 69 طلبہ و طالبات چھ پرچوں میں‘ 4 ہزار 432 پانچ پرچوں میں‘ 1 ہزار 63 چار پرچوں میں‘ 412 تین پرچوں میں‘ 107 دو پرچوں میں اور 37 طلبہ و طالبات ایک پرچے میں پاس ہوئے جبکہ پری میڈیکل میں 21 ہزار 95 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا جن میں 15 ہزار 286 طلبہ و طالبات 6 پرچوں میں‘ 3 ہزار 80 پانچ پرچوں میں‘ 1 ہزار 132 چار پرچوں میں‘ 661 تین پرچوں میں‘ 149 دو پرچوں میں اور 52 طلبہ و طالبات ایک پرچے میں پاس ہوئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More