تعلیمی اعلانات برائے /24/12/2014

ہماری ویب  |  Dec 24, 2014

جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس بروز بدھ 31دسمبرکودوپہر12بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں ہوگا۔جس میں بی اے (پاس)، ی ایس سی (پاس) اور بی کام کے داخلوں سے متعلق اُمور زیر غورآئینگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے شعبہ شماریات کے چیئر مین پروفیسر محمد اسلم کے اعلامیہ کے مطابق سیکنڈ ایئر سبسڈری شماریات کورس نمبر (402( s)کے ملتوی ہونے والے امتحانات اب بروز بدھ 31 دسمبر کو صبح 10 تا دوپہر 1بجے شعبہ شماریات میں منعقد ہونگے۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحان میں لازماً شرکت کریں۔واضح رہے امتحانات دوبارہ نہیں ہونگے۔ ٭جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی 24دسمبر آخری تاریخ ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More