جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کی انچارج فاطمہ زینب کے اعلامیہ کے مطابق شعبہ عربی کے تحت عملی عربی زبان (فنگشنل عربی) میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے لئے داخلہ فارم حاصل / جمع کرانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ ٭ ڈپلومہ کلاسز کے اوقات دوپہر 3سے 5بجے شام ہونگے۔ داخلہ فارم 200روپے کے عوض حاصل کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں شعبہ عربی میں عربی زبان، قرآنی عربی اور جدید عربی میں شارٹ کورسز کیلئے بھی انہی تاریخوں میں 100روپے کے عوض فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ دریں اثناءجامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے اعلامیہ کے مطابق ایک روزہ ورکشاپ منگل 23 دسمبر کو صبح سوانوبجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہوگا۔افتتاحی اجلاس کی صدارت عارف حسن کرینگے،جبکہ بریگیڈیئرعبدالرحمان صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے،بی کام،بی اوایل کے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے طلبہ رجسٹریشن فارم31 دسمبر2014 ء تک 2900روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے فارم کے حصول اور جمع کرانے کے لئے بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی 700روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں رجوع کیا جاسکتا ہے۔