تعلیمی اعلانات برائے /22/12/2014

ہماری ویب  |  Dec 22, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال دوم اور (سال اول باہم) پرائیویٹ ضمنی امتحانات برائے 2013 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے امتحانات میں1644طلبہ شریک ہوئے،11طلبہ فرسٹ ڈویژن میں جبکہ410طلبہ سیکنڈڈویژن میں کامیاب قرارپائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 25.61فیصدرہا۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال اول پرائیویٹ ضمنی امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے امتحانات میں411طلبہ شریک ہوئے،158طلبہ کامیاب قرارپائے جبکہ 265ناکام قراردیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 38.44فیصد رہا۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے، بی کام پرائیویٹ، بی او ایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 31دسمبر 2014 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے کے امتحانی فارم 3075روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کیلئے5500روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم 3900روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کیلئے 6900روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔٭ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ڈونر نشستوں پر داخلے کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایسے امیدوار جو ڈونر نشستوں پر داخلے کے خواہشمند ہیں وہ5؍جنوری تک یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس ان فزیوتھراپی فرسٹ ایئر سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 17طلبہ شریک ہوئے،7؍طلبہ کامیاب قرارپائے، جبکہ 10؍طلبہ ناکام قراردیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 41.18فیصد رہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More