سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں پانچ شعبوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ

ہماری ویب  |  Dec 22, 2014

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں اتوار کو بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس، میڈیا اسٹڈیز ، ایجوکیشن اور انوائرونمینٹل اسٹڈیز میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ، جس میں طلبا ء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں میلے کا سماں تھا اور ہر امیدوار کی خواہش تھی کہ وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادر علمی میں داخلا حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔ اس موقع پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے پری انٹری ٹیسٹ کے عمل کا معائنہ کیا اور کہا کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ سندھ مدسہ یونیورسٹی کو ترقی یافتہ ممالک کی یونیورسٹیز کے برابر لایا جائے ۔ اس مقصد کے حصول کیلئے سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار فیکلٹی کے تقرر کے ساتھ طالب علموں کیلئے جدید کمپیوٹر لیبس، انٹرنیٹ، جدید لائبرری اور جدید لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں، جبکہ کلاس رومز میں ملٹی میڈیا کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی نے، یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے کے تین برسوں کے قلیل عرصے میں اپنے تعلیمی معیار اور بہترین تعلیمی ماحول کی وجہ سے اپنا ایک الگ مقام پیدا کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More