جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ ملکی وغیر ملکی کے امتحانات کے نتائج

ہماری ویب  |  Dec 12, 2014

معروف دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ ملکی وغیر ملکی کے سہ ماہی امتحانات کے نتائج کااعلان کردیاگیا،امتحانات میں نمایاںپوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کوکتابیں ،نقد رقم اوردریگرقیمتی تحائف انعامات میں دئیے گئے ۔تقریب تقسیم انعامات اور نتائج کے اعلان کیلئے جمعرات کو جامعہ کی مسجد محمدی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے اساتذہ کرام اور طلبہ کی اچھی کارکردگی اور امتحانات کے بہتر نتائج کو کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔انہوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ اساتذہ کی مخلصانہ کوششوں سے ہی بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں جو طلبہ محنت کو اپنا زیور بنالتے ہیں وہ ہر میدان میں کامیاب ہوجاتے ہیں آج جس نے محنت کی اس کی کل بہتر ہوگی اس کا ثمر ملے گا دنیا کے سارے امتحانات اس امتحان کی تیازی ہیں جس کیلئے انسان کو دنیا میں بھیجا گیاہے ،علم پر عمل اور اعلیٰ کردار وصفات سے آراستہ ہونے میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز پنہاں ہے، نہوں نے کہاکہ اہل مدارس کو الزام دینے والے مدارس کے نظام تعلیم اور طرز تعلیم کو دیکھیں جہاں امتحان میں نقل تو دور طلبہ میں سراٹھانے کی جرت نہیں ہوتی اساتذہ کو حقیقی درجہ جیسے دیکھنا ہو وہ مدارس کے طلبہ اور اساتذہ کے باہم کے رشتہ کو دیکھے، الحمد اللہ اہل مدارس کی اسی محنت اور جدوجہد کا ثمر آج پاکستانی دینی مدارس کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اور اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کیلئے دنیا بھر کے طلبہ پاکستانی دینی مدارس کی طرف رجوع کررہے ہیں، یہ مدارس کی کامیابی اور کامرانی ہے کہ پروپیگنڈوں کے باجود مدارس میں ہر سال تعلیم کیلئے آنے والے طلبہ میں دگنا اضافہ ہوتاہے ۔مفتی محمد نعیم نے مزید کہاکہ مدارس خالص تعلیمی ادارے ہیں اور اسلام کی نظریاتی سرحدات محافظ ہیں نائن الیون کے بعد منظم منصوبہ بندی کے تحت پوری دنیا میں مدارس کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا جس کامقصد عوام الناس کو مدارس اور دینی تعلیم سے دور کرنا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More