انٹرمیڈیٹ: عملی امتحانات کی تاریخ

ہماری ویب  |  Dec 04, 2014

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپ کے عملی امتحانات بروز جمعرات 11 دسمبر 2014ء سے شروع ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان عملی امتحانات کے لئے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے طلبہ کا سینٹر گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آبادمیں اور آرٹس گروپ کے طلبہ کا سینٹرگورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر ایک کراچی میں قائم کیا گیا ہے جبکہ ان تمام گروپس کی طالبات کا سینٹر سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے عملی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 11 دسمبرسے قبل مذکورہ کالجوں سے ہی حاصل کرلیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More