جامعہ سندھ :سوشل سائنسزکے 6شعبوں میں داخلے

ہماری ویب  |  Dec 04, 2014

جامعہ سندھ جامشورو کے ایریا اسٹڈی سینٹر میں تعلیمی سال 2015ءکے لیے سوشل سائنسز کے 6 اہم شعبوں میں ایم فل/ایم ایس میں داخلے شروع ہوگئے ہیں۔ ایم فل/ایم ایس میں داخلے کے خواہشمند امیدوار 15 دسمبر تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ داخلہ فارم بذریعہ پوسٹ بھی منگوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ڈائریکٹر ایریا اسٹڈی سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق ایریا اسٹڈی سینٹر میں سوشل سائنسز کے 6 شعبوں کرمنالوجی‘ اقتصادیات‘ بین الاقوامی تعلقات (انٹرنیشنل ریلیشنز،سیاسیات (پولیٹیکل سائنس‘ سماجی علوم (سوشیالوجی) اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم ایریا اسٹڈی سینٹر سے مبلغ 1500/- روپے کی ادائیگی کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ داخلہ فارم بذریعہ پوسٹ بھی جامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے نام 1600/- روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ بھجواکر منگوایا جاسکتا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایم فل/ایم ایس میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ19 دسمبر کو منعقد ہوگا جبکہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان22 دسمبر کو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹری ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 29دسمبر کو لیے جائیں گے اور ریگولر کلاسز 5 جنوری سے شروع ہونگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More