تعلیمی اعلانات برائے /27/11/2014

ہماری ویب  |  Nov 27, 2014

جامعہ کراچی کے شعبہ جنرل ہسٹری ،ہمدرد(وقف ) اور پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کے اشتراک سے 25ویں ’’عالمی پاکستان ہسٹری کانفرنس ‘‘ آئندہ برس کیا جارہاہے۔ شرکاء کانفرنس سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تحقیقی مقالے 31 مارچ 2015 ء تک [email protected] پر ارسال کردیں کانفرنس میں ممتاز دانشور اور تاریخ دان ملک وبیرون ملک کی جامعات سے شرکت کرینگے۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولرکے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے ۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 3100روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اورکمبائنڈ کے لئے 5275/روپے فیس کے ساتھ28 نومبر تا03 دسمبر2014 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2008 ء یا اس سے قبل کے انرولمنٹ حامل ہیں اور سالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More