جامعہ سندھ، پہلی عارضی میرٹ فہرستوں کا اجرأ

ہماری ویب  |  Nov 27, 2014

جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے بیچلرز ڈگری پروگرامز میں داخلے کے لیے پہلی عارضی میرٹ لسٹیں جاری کردی گئی ہیں جو کہ جامعہ سندھ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جامعہ سندھ کے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس جامشورو اور ان کے تمام کیمپسز میں سال 2015ءکے لیے بیچلرز کے مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لیے عارضی میرٹ لسٹیں جاری کی گئی ہیں۔ عارضی لسٹیں جنرل کوٹہ‘ اپر سندھ‘ فیمیل‘ کامرس‘ جامعہ سندھ ایمپلائیز‘ملحقہ کالجز‘ معذوروں کے لیے مخصوص کوٹہ اور ایوونگ/سیلف فنانس اسکیم کے تحت امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.usindh.edu.pk پر جاکر اپنا رول نمبر درج کرکے داخلوں سے متعلق اپنی میرٹ اور دیگر متعلقہ تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More