آپ کا شناختی کارڈ جلد ڈیجیٹل والٹ میں تبدیل ہو جائے گا

اُردو وائر  |  Feb 02, 2022

نادرا نے شناختی کارڈ کو ڈیجیٹل والٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے حکومتی پروگرام کے تحت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والٹس بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے نادرا کے سربراہ طارق ملک کا کہنا ہے ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر میں اس ایپ کی اپ ڈیٹ شہریوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے، ہم نے قومی شناختی کارڈ کے درخواست دہندگان کو ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے، ڈیجیٹل آئی ڈی کے کلیدی تعمیراتی بلاک کے طور پر پاک ’شناخت‘ موبائل ایپ لانچ کی ہے۔ ۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More