بیچلر اور ماسٹر میں کے داخلہ فارم

ہماری ویب  |  Nov 24, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال 2015 ء کیلئے داخلہ فارم 27 نومبر 2014 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت ہوگا۔داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 2000روپے کے عوض27 نومبر 2014 ء تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ماسٹرز پروگرام کیلئے داخلہ ٹیسٹ 07 دسمبر کو جبکہ بیچلرزپروگرام کیلئے داخلہ ٹیسٹ 14 دسمبر کو منعقد ہوگا امتحانی مراکز کی فہرست 04 دسمبر اور بیچلرز پروگرام کے امتحانی مراکز کی فہرست 09 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ ماسٹرز کی حتمی داخلہ فہرست 15 دسمبر جبکہ بیچلرز پروگرام کی حتمی فہرست 21 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اوپن میرٹ پر داخلوں کا آغاز 08دسمبر سے ہوگا ۔خواہشمند طلبہ 08 تا22 دسمبر داخلہ فارم حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More