تعلیمی اعلانات برائے /22/11/2014

ہماری ویب  |  Nov 22, 2014

کراچی جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیے کے مطابق سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر واقع داخلہ کمیٹی کا کائونٹر ہفتہ 22نومبر کو بھی کھلا رہے گا۔ بیچلرز، ماسٹرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں اور فارم ڈی (مارننگ وایوننگ پروگرام) کے داخلہ فارم صبح 9:00 سے دوپہر ایک بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ٭ حیدرآبادجامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپسز حیدرآباد، لاڑ کیمپس بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، دادو اور انٹرنیشنل یونیورسٹی آف پیس صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ میں دوسرے سمسٹر کے امتحانات 03 دسمبر سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں ناظم امتحانات (سمسٹر) کے مطابق امتحانی فارم 26 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیںجبکہ طلباءکو ایڈمنٹ کارڈ/سلپیں 27 نومبر سے جاری کی جائیں گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More