تعلیمی اعلانات برائے /20/11/2014

ہماری ویب  |  Nov 20, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ء باالترتیب 26 اور 27 نومبر سے شروع ہونگے۔تمام امتحانات نیوکلاس رومز نزد ڈپارٹمنٹ آف فزیالوجی فیکلٹی آف سائنس میں دوپہردو تا شام پانچ بجے جبکہ جمعہ کو دوپہر ڈھائی تا شام ساڑھے پانچ بجے منعقد ہونگے۔٭جامعہ کراچی کے دفتر برائے تحقیق اختراع اور کمرشلائزیشن اور گیٹس فارمکے مابین اشتراک کے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت گیٹس فارما جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے عملی تعاون اور تحقیق کے ساتھ عملی طور پر انڈسٹری میں ادویہ کی مرحلہ واری تیاری کی تکمیل میں پریکٹیکل جاب انجام دے سکیں گے۔٭جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نوراحمد شاہتاز کے مطابق ایڈمیشن سے متعلق معلوماتی سیمینار جو کہ 20 نو مبر 2014 ء کوہونا تھا ،بعض ناگزیر وجوہ کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ہے۔اب یہ سیمیناراتوار 30 نومبر 2014 ء کو صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More