تعلیمی اعلانات برائے /19/11/2014

ہماری ویب  |  Nov 19, 2014

وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق بی اے، بی کام،ایم اے، بی او ایل ، ہومیو پیتھک اور مدارس(پرائیویٹ) کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں5دسمبر2014تک توسیع کردی گئی ہے۔ فارم گلشن کیمپس ، نیشنل بینک یونیورسٹی برانچ ،عبدالحق کیمپس پرائیویٹ امتحانات کائونٹر ، انچارج جاوید خان اوراسلام آباد کیمپس میںحبیب بینک (بوتھ) برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔رجسٹریشن فیس3000 روپے جبکہ فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایم اے کی سطح پر اسلامیات، تاریخ اسلام،اردو ،سیاسیات، معاشیات،بین الاقوامی تعلقات، تاریخ عام، سندھی ، عربی اور انگریزی کے مضامین کیلئے رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔٭…وفاقی اردو یونیورسٹی ،شعبہ اردو کے تحت جمعرات20نومبر2014 کو ’’مخدوم محی الدین،شخصیت اور شاعری‘‘ کے موضوع پر عبدالحق کیمپس میں صبح 11بجے توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرارکریں گی جبکہ ڈاکٹر علی احمد فاطمی ، ڈاکٹر وسیم الدین اور ڈاکٹر یاسمین سلطانہ لیکچر دیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More