اردو یونیورسٹی میں بی ایس اور ماسٹرز پروگرام صبح کے داخلوں کا آغاز

ہماری ویب  |  Nov 19, 2014

وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی ایس اور ماسٹرز پروگرام صبح کے داخلوں کا آغاز 18نوم سے ہوگیاہے۔طلباء و طالبات داخلے کیلئے فارم اور دستاویزات 2 دسمبر 2014 تک جمع کراسکتے ہیں۔ داخلہ فارم گلشن کیمپس مرکزی لائبریری اور عبدالحق میں قائم داخلہ ڈیسک سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔جامعہ اردو میں بیچلرز پروگرام میںکلیہ فنون کیلئے بی اے دو سالہ اور بی ایس چار سالہ پروگرام میں عربی، انگریزی،تاریخ عام،بین الاقوامی تعلقات،تاریخ اسلام، ابلاغ عامہ، سیاسیات، نفسیات، سندھی ،سماجی بہبود اور اردو،کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (چار سالہ) پروگرام میں حیاتی کیمیاء، بائیو ٹیکنالوجی، نباتیات، کیمیاء، کمپیوٹر سائنس، ماحولیاتی سائنس، جغرافیہ، ارضیات، ریاضیاتی علوم، خرد حیاتیات،طبیعیات،شماریات، اسپورٹس سائنس اور حیوانیات، کلیہ فارمیسی میں فارم ڈی (پانچ سالہ)، ہومیو پیتھک(پانچ سالہ)،کلیہ مطالعات مذاہب میںاسلامیات، کلیہ تعلیمات میں تعلیمات، خصوصی تعلیم، تعلیم اساتذہ،بی ایڈ آنرز(چار سالہ) بی ایڈ(ایک سالہ)،کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس و اکنامکس میں بی بی اے(چار سالہ)، بی ایس کامرس،بی ایس اکنامکس (چار سالہ)، بی اے اور بی کام (دو سالہ)،کلیہ قانون میں بی اے ایل ایل بی(پانچ سالہ) اور ایل ایل بی (تین سالہ)پروگرام میں داخلے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ماسٹرز پروگرام میں کلیہ فنون، کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،کلیہ مطالعات مذاہب،کلیہ تعلیمات، کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن ، کامرس و اکنامکس میں داخلے دیئے جائینگے۔داخلے کیلئے فارم و تعارف نامہ 1500روپے کی ادائیگی پر گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپسزمیں قائم ایڈمیشن ڈیسک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ کلیہ سائنس(بیچلرز)، کلیہ فارمیسی اور بی بی اے میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کیلئے 700 روپے فیس ایڈمیشن ڈیسک پر فارم کے ساتھ جمع کرانا ہوگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More