سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ

ہماری ویب  |  Nov 19, 2014

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا،وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین سحرائی نے ٹیسٹ کا معائنہ کیا،سندھ زرعی یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا،انٹری ٹیسٹ میں دیگر یونیورسٹیوں کے امیدواروں کے سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا،پی ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس آئی ٹی،ایم ای اور ایم ایس سی کے لئے ایک ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ دیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی ملک کی دوسری سب سے بڑی زرعی یونیورسٹی ہے،اور ملک کی ستر فی صد آبادی تعلق کسی نہ کسی طرح زراعت اور شعبہ مویشی سے ہی ہے، زرعی انجنیئرنگ،ماحولیات توانائی اور آبپاشی جیسے اہم شعبے بھی اس یونیورسٹی میں پڑہائے جاتے ہیں،جس کے لئے آنے والے مستقبل میں زرعی گریجویٹس کے لئے بہت سے دروازے کھل رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں زراعت اہم کردار ادا کر رہی ہے،اس لئے ڈاکٹر اور انجنیئر تو بے روزگار ہو سکتا ہے لیکن کوئی زرعی گریجیٹس بے روزگار نہیں رہ سکتا،کیونکہ زرعی تعلیم حاصل کرنے والاگریجویٹس نہ صرف اپنے لئے روزگار کے ذرائع پیدا کرتا ہے،اور غربت کے خاتمے اور خوراک کی قلت کے خاتمے میں بھی بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے،ااس موقع پر تمام فیکلٹیز کے ڈین ،پروفیسر،انتظامی سربراہ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More