میٹرک بورڈ کراچی کے تحت ضمنی امتحانات کا آغاز

ہماری ویب  |  Nov 14, 2014

میٹرک بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کا آغاز جمعہ 14 نومبر سے ہورہا ہے جس میں 34937طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں۔ طلباء و طالبات کی سہولت کے لیے شہر بھر میں 102امتحانی مراکز ٹاؤن کی سطح پر منتخب کیے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق نقل کی روک تھام کیلئے اسپیشل ویجی لنس ٹیمیں قائم کر دی گئی ہیںجو تمام امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کریں گی۔ اس ضمن میں بورڈ ہذا میں رپورٹنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نقل کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More