میٹرک کے ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز تیار

ہماری ویب  |  Nov 10, 2014

ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق14نومبر 2014سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں اور اتوار 09نومبر سے جاری کرنا شروع کر دئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں بورڈ کے دفاتر اتوار کو تعطیل کے باوجود کھلے رہے۔ ایڈمٹ کارڈ ز بورڈ ہذا کے کانفرنس ہال واقع پہلی منزل بلاک Bسے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ ضمنی امتحانات کے قائم کردہ امتحانی مراکز کے لئے متعلقہ سازو سامان بروز پیر 10نومبر سے بورڈ ہذا کے ایگزامینیشن اسٹور سے جاری کیے جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More